• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی راہداری ضمانت منظور

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی راہداری ضمانت کے لئے دائر درخواست منظور کرلی جبکہ مقدمات کی تفصیلات کےلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا درخواست گزار کی راہداری ضمانت کےلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی درخواست گزار کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل پر اسلام اباد اور دیگر شہروں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر خدشہ ہے کہ انہیں عدالتوں میں پیش ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا جائے گا اس لئے درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے ۔ دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے مزید