پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت نے یتیم طلبہ کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے کالجز میں انٹرمیڈیٹ پروگرام میں داخل تمام یتیم طلبہ کو فیس میں رعایت دی جائے گی ۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹر میڈیٹ پروگرام میں داخل تمام یتیم طلبہ کا ڈیٹا متعلقہ پروفارمے کے ذریعے ہارڈ اور سافٹ فارم میں ایک ہفتے کے اندر فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا یتیم طلبہ کو فیس میں رعایت دینے کا عوامی سطح پر بھی خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے اور ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔