• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس گردی سے نجات دلائی جائے ،عرفان خان

پشاور( لیڈی رپورٹر )جمرود کے رہائشی عرفان خان نے پشاور پولیس کی مبینہ پولیس گردی کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،گورنر،کور کمانڈر پشاور اور آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز رات کو مارکیٹ واقع سرکولر روڈ نزد بندھن شادی ہال آفریدی مارکیٹ پر پولیس نے پرائیوٹ گاڑیوں میں اکر چھاپہ مارا اور مارکیٹ میں موجود میرے بھائی کامران خان او ڈرائیور سمیت دو اور بندوں کو ساتھ لے جاکر مبینہ طور پر پرائیوٹ مقام منتقل کیا ہے
پشاور سے مزید