پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن میں نیشنل تھیلی سیمیا پریونشن ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اکرام اللہ خان تھے ۔ تقریب میں سیکرٹری فوڈ ثاقب رضا اسلم، پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر لعل بادشاہ، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی صدر رابعہ بصری، جہاد فار زیرو تھیلی سیمیا، رائز بلڈ سوسائٹی اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے تھیلی سیمیااور ہیموفیلیا وارڈ کا دورہ کیا اور زیرعلاج بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔