• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیرآباد، نجی ہاسٹل میں طالبعلم کی خودکشی ڈرامہ نکلا، دوستوںکے ہاتھوں قتل کا انکشاف

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے فقیرآباد میں 21سالہ طالبعلم کی مبینہ خودکشی ڈرامہ نکلی جسے دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ورثاءکی دعویداری کے بعد مقتول کے دو دوستوں کیخلاف قتل کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ تھانہ فقیرآباد پولیس کو امان زیب ولد فضل سبحان ساکن پخہ غلام نے رپورٹ کی تھی کہ اس کا 20یا21سالہ بھائی شہزاداحمدکی ساحل ہاسٹل مسلم ہینڈز سکول میں مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا تھاتاہم انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ اسے قتل کیا گیا ہے ۔مدعی نے مقامی عدالت میں دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایاکہ ملزمان محمد کاشف اور قاسم ساکنان پشاوراسکے بھائی کے دوست تھے جنہوںنے ہمارے گھر آکر شہزاد کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔بعد میں ڈیڑھ بجے اسے ہمسایہ نے آکر بتایاکہ شہزاد ہسپتال میں ہے ،وہ ہسپتال پہنچا توکاشف نے بتایاکہ شہزاد میرے ہاسٹل آیا تھااور میرے کمرے میںموجود تھا جہاں اس نے باہر جانے کو کہا۔وہ ویڈیوکال پر بات کررہا تھا اس دوران فائرنگ کی آوز سنی تو کمرے کی طرف آیا تاہم دروازہ بند تھا، وہ کمرے میں ائیرکنڈیشنر کے سوراخ کے ذریعے داخل ہوا جہاں شہزاد خون میں لت پت پڑا تھا۔مدعی امان نے بیان دیا کہ اسے پورا یقین ہے کہ بھائی نے خودکشی نہیں کی اوراسے قتل کیا گیا ہے تاہم وجہ عناداسے معلوم نہیں ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید