پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ مانسہرہ میں شروع ہوگئی جس میں صوبے بھر سے خواتین کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس حصہ لے رہی ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے کیا ، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ منیبہ فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ بشارت شاہ ،صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری بشریٰ ، کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان ، فنانس سیکرٹری میاں صداقت شاہ بھی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے پہلی مرتبہ خواتین کے اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریفری کے فرائض محمد امجد خان اور چیف ایمپائر کے فرائض زرک خان سر انجام دے رہے ہیں، چیمپئن شپ کا فائنل 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔