• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سب سے اہم، ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ڈاکٹر امجد

اسلام آباد(جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و چیف آرگنائز ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کوُاپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان سب سے اہم ہے ہماری شان پاکستان ہے، مغل برداری کی حمایت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مغل تعظیم کے عہدیداروں اور اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کے وفود سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد چوہدری جہانگیر، سرفراز مغل، بیگ راج، سردار صدیق، عمر مغل، قاسم مغل، حسین عرفانی، زبیر بیگ، بابر مغل، کامران مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ہمارے قائدُاور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ اخوت بھائی چارے اور پیار کا درس دیا ہے۔ پاکستان ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مغل تنظیم کے عہدیدار بیگ راج نے پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر کی زمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد امجد مرکزی ٹریڈرز ونگ کی صدارت کی زمہ داریاں سنبھالنے پر عاطف مغل کو مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔
اسلام آباد سے مزید