پشاور(لیڈی رپورٹر ) دینی سکالر علامہ اشین شہیدی نے کہا ہے کہ مغرب اور یورپ کی بقاء کا راز اسرائیل کی بقاء میں مضمر ہے ،مغرب اور یورپ اپنی بقاء کے لیے اسرائیل کوبچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن یہ حقیقت اب عیا ں ہے کہ اسرائیل کا ناپاک وجود مٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اب آزاد فلسطین کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں سرزمین پر دو نظریات اور دو تہذیبوں کے مابین جنگ لڑی جا رہی ہے ایک طرف قرآن اور اسلام جبکہ دوسری طرف دنیا کی تمام باطل قوتیں اکٹھی ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اگر متحد ہوتی ہے تو اسرائیل ایک ہفتہ سے زیادہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا مگر بدقسمتی سے اسوقت بھی بعض مسلم ممالک اسرائیل کو ہر قسم کی امداد تسلسل کے ساتھ فراہم کرکے غزہ کے معصوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، ،ان خیالات کا اظہار پریس کلب پشاور میں غزہ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا