• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں نامزد کامران بنگش پر فرد جرم 22 نومبر کو عائد ہو گئی

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر کامران بنگش پر 22 نومبر کو فرد جرم عائد کیاجائے گا، اے ٹی سی جج اسد اللہ کی عدالت میں کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کےلئے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران مبینہ طور پر پولیس پارٹی پرفائرنگ کی گئی تھی جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ 20 دسمبر 2023 کو پیش آنے والے اس واقعے میں کامران بنگش اور ان کے ساتھیوں کےخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش جمع کر دیا اور کامران بنگش کاٹرائل شروع کیاگیا۔ کامران بنگش عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
پشاور سے مزید