پشاور (اے پی پی):کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں ورسک روڈ ،شاہین بازار،گلشن بازاراورلاہوری گیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران3 گاڑیاں سامان ضبط کر لیں اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے دکانداروں کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ دکانوں سے باہر سامان رکھنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔