• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم فراڈ اوردیگروارداتوں میں ملوث11گینگ بے نقاب

پشاور(کرائم رپورٹر) فقیرآباد ڈویژن پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نیٹ ورک سمیت ڈکیتی، راہزنی، کار ، موٹرسائیکل لفٹنگ اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 38ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اورموبائل فونزبھی برآمد کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔ ایس پی فقیرآبادطلال احمد شاہ نے میڈیا کو بتایاکہ گلبہار، فقیرآباد،پہاڑی پورہ اور پھندو میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگزکیخلاف کارروائیاں کی گئیں اور چند روز میں 11خطرناک گینگز کوبے نقاب کرکے 38ملزموں کو گرفتار کیا گیاجبکہ ان سے 16 موٹر سائیکلیں،4 کاریں،ویگو گاڑی، ٹریکٹر ٹرالی،40موبائل فونز اور2 رکشے بھی برآمدکیے گئے۔
پشاور سے مزید