پشاور(لیڈی رپورٹر) ڈاکٹر اے ایچ عامر اور پشاور جنرل ہسپتال کے سی ای او جاوید ملک نے کہا کہ شوگر پر قابو پانے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد علاج سمیت ذیابیطس کے بارے میں آگاہی، مریضوں کی تربیت بروقت تشخیص، اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے حکومت خیبر پختونخوا اور پشاور جنرل ہسپتال کے تعاون سے ممبران اور انکی فیملیز کے لئے منعقدہ ایک روزہ فری شوگر میڈیکل کیمپ کے موقع پر کیا ، جسمیں معروف ڈاکٹر اے ایچ عامر سمیت پشاور جنرل ہسپتال کے ماہرڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا موقع پر شوگر کی مرض کی تشخیص کے لئے ضروری ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔میڈیکل کیمپ میں 200 کے قریب کارکن صحافیوں اور انکی فیملیز کو صحت سہولیات فراہم کی گئیں۔