پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے معروف نیورسرجن پروفیسر ڈاکٹر طارق خان نے کہا ہے کہ نارتھ ویسٹ نے جی فورالائنس کے ساتھ ملکر صحت کے عالمی ماہرین کا اجلاس پشاور میں منعقد کیا گیا۔ ان سیشنز میں صحت کے ان اہم مشکلات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں ڈاکٹر نیل ویٹزگ (آسٹریلیا)، پروفیسرفرانکو سروادی (اٹلی)، پی جے ڈیویراؤکس (کینیڈا)، ڈاکٹر نوشیروان برکی، پروفیسرگیل روسو (امریکہ)،ڈاکٹر صدف خان،ڈاکٹر رچرڈ ہینکر، ڈاکٹرلی والیس اور بہت سے دوسرے نامور صحت کے ماہرین نے خصوصی سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے مقامی اور بین الاقوامی تعاون سے صحت کے عالمی اقدامات میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اُجاگر کیا۔