پشاور (خصوصی نامہ نگار) مردان کی سپنا، پشاور کی فریال، خکلا، تانو زمان اور مردان کی صنم شہزادی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جاری خیبر پختونخوا خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کےسنگلز اراور ڈبلز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل کے موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے۔