پشاور ( وقائع نگار)ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کی ہدیات پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر حضرت عباس نے پشاور کے مختلف علاقوں جس میں ورسک روڈ ʼ شاہین بازار ʼ گلشن بازار اورلاہور ی گیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجبکہ لاہوری گیٹ میں عوام کے مطالبے پر غیرقانونی گیٹ کو ہٹادیاگیا جس پر علاقہ مکینوں نے خوشی اظہار کیا ʼ اس دوران تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تین گاڑی سامان ضبط کرلیاگیا جبکہ غیرقانونی تعمیرات بھی مسمارکردئیے گئے اس دوران کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت آپریشن کیاجائیگا