پشاور (اے پی پی):خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد داؤد سلیمی نے رات گیارہ بجے فردوس مارکیٹ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ، جہاں مردار چکن کی باقیات اور ہڈیوں سے مضر صحت قیمہ بنایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران تین مختلف گوداموں سے بڑی مقدار میں مردار چکن اور ان کی باقیات برآمد ہوئیں۔ ان باقیات کو مضر صحت طریقوں سے قیمہ میں تبدیل کیا جا رہا تھا اور اس میں مصنوعی رنگ ملا کر چکن کو تازہ اور صحت مند ظاہر کرنے اور بدبو چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ قیمہ بعد ازاں مختلف ہوٹلز کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ موقع سے گودام کے مالک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔