• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہار ، شہری سے قیمتی اشیاءچھین لی گئیں، راہزن زخمی حالت میں گرفتار

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے گلبہار سروس روڈپر شہری سے آئی فون، قیمتی گھڑی اور نقدی چھین لی گئی، پولیس کے تعاقب پر راہزنوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہزن لگ کر زخمی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ بتایاجاتا ہے جو پولیس پر حملے ، راہزنی اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا ۔ایس ایچ او گلبہار نعمان خان معمول کی گشت پر تھی جبکہ انہیں اطلاع ملی کہ گلبہار نزد ریڈیو سٹیشن موٹرسائیکل سواروں نے شہری سے آئی فون، قیمتی گھڑی اور 13ہزار نقدی چھین لی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو اس دوران کراس فائرنگ میں ملزم لگ کر زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزم کی شناخت حسنین ساکن گجرآباد کے نام سے ہوئی ہے جس کیخلاف تھانہ گلبہار، یکہ توت اور چمکنی میں راہزنی،ڈکیتی واردات کی کوشش سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔زخمی گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔
پشاور سے مزید