• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کاؤنٹرز پر غیر تربیت یافتہ عملہ، ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بھی غیر فعال

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) سموگ سے متاثرہ مریضوں کی رہنمائی کے لئے ہسپتالوں میں قائم سموگ کاؤنٹرز پر غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کر کےہسپتالوں کی انتظامیہ نے خانہ پوری کر دی ہےجبکہ کوویڈ 19کے دوران ہسپتالوں میں قائم کیا جانے والا ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بھی عرصہ دراز سے غیر فعال ہے مریضوں کی رہنمائی کی بجائے انہیں مس گائیڈ کرتے ہیں ۔حکومت کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتالوںکی ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں ایک ایک کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے ، ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے مطابق میو ہسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں دو سموگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ نرسز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے علاوہ ازیں کورونا کے دورن 2019اور 2020میں تمام ہسپتالو ںمیں حکومتی ہدایت پر ٹیلی میڈیسن کا شعبہ قائم کیا تھا جو گھر وںپر مریضوں کی رہنمائی اور علاج معالجہ میں رہنمائی کرتا تھا مگر یہ شعبہ بھی ایک طویل عرصہ کے غیر فعال ہے۔
لاہور سے مزید