لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے صوبے میں ماحولیاتی و ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے صرف ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان بےسود ثابت ہو گا ، گلے، سانس اور جلد اور آشوب چشم کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور سموگ نیشنل ڈیزاسٹر کی شکل لے چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی ، ڈاکٹراظہار احمد چوہدری ، پروفیسر شاہد ملک پروفیسر خالد محمود خان اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔