لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے مرکز توحید و سنت جامع مسجد منار الہدیٰ گلبرگ میں محفلِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصنوعی بارش کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ خشک سالی اور سموگ ختم کرنے کا حل مصنوعی بارش نہیں بلکہ اصلی بارش ہے۔ جس کے لئے ہمیں بطور قوم اپنی اپنی غلطیوں اور گناہوں کو ترک کر کے سچی توبہ کرنی ہوگی۔