• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرز کی نئی کیٹیگریز ، 20فیصد لائن لاسز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے فیڈرز کی نئی کیٹیگریز جاری کردی ہیں۔ 10فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری ون میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 1601ہے، 10سے 20فیصد لائن لاسز والے فیڈر ز کو کیٹیگری ٹو میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 332ہے، دونوں کیٹیگریز میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ 20سے 30فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کی کیٹیگری تھری انکی تعداد 145ہے ،ان پر 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 30سے 40فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کیکیٹگری فور ، تعداد 83 ،4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، 40سے 60فیصد لاسز والے فیڈرز ki کیٹگری فائیو ، تعداد 28ہے،5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، 60سے 80فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری 6 تعداد26ہے، ان فیڈرز پر 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 80فیصدسے زئد لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری 7میں شامل کیا گیا ہے،جن کی تعداد 6ہے، ان فیڈرز پر 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید