• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم سٹوڈنٹس لیگ کا سکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور( خبرنگار) مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام چیرنگ کراس چوک میں سکولوں کی بندش کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی۔سکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ احتجاجی مظاہرے سے مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے ترجمان اعظم فاروق، کوآرڈینیٹر پنجاب محمد حماد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ کے تحت تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید