لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر انسداد سموگ کے سلسلے میں مارکیٹ میں موجود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر سموگ کی لپیٹ میں ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہیں، انسداد سموگ کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے، انتظامیہ دھویں کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ماسک سموگ سے بچاؤ کی اولین تدبیر ہے، ہر شہری کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔