لاہور (کرائم رپورٹر سے،جنرل رپورٹر) پنجاب میں ہر 69سیکنڈ میں ایک ٹریفک حادثہ ہوتا ہے، روزانہ اوسطاً 1200حادثات میں اوسطا11افراد جاں بحق ہوتے ہیں روڈ ٹریفک حادثات کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسزو صحت خواجہ سلمان رفیق نے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تمام شہریوں کو ایمرجنسی ایمبولینس، فائر اینڈ ریسکیو، موٹر بائیک ریسکیو، اور ایئر ایمبولینس سروسز کی فوری فراہمی کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ اکتوبر 2004سے اب تک 4.2ملین حادثات میں 4.8ملین متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کرنے پر ریسکیورز کی خدمات کوسراہا۔