اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) ترکیہ نے غزہ اور لبنان میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، جس کی وجہ سے وہ باکو کی موسمیاتی سر براہی کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے، ب دورہ منسوخ کرنا پڑااسرائیلی اور میزبان کئی روز ترکیہ کے ساتھ سفارت کاری میں مصروف رھے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترکئے کی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو گزشتہ روز آذر بائیجان میں جاری کانفرنس کوپ29میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسحاق ہرزوگ نے سکیورٹی خدشات کے بنا پر آذربائیجان کا دورہ منسوخ کیا۔تاہم اب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ آذربائیجان منسوخ کرنا پڑا۔