• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی میر عطا اللّٰہ لانگو کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر، خبر نگار )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے بار کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آپ کی کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گی۔وزیرِاعظم نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو بھی سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پر امید ہیں کہ نو منتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ادھر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے بھی میر عطااللہ لانگو اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید