• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیم شدہ E&P پالیسی کے نفاذ کا مسئلہ آج حل ہونے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار ممکنہ طور پر سی سی آئی کے فیصلے کی روح کے مطابق ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) پالیسی 2012کے نفاذ کے کافی تاخیر کا شکار مسئلے کو حل کریں گے جس سے تیل اور گیس کے شعبے میں5بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی جیسا کہ انہوں نے گیس سے متعلق 20رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا۔ آج کی میٹنگ میں ترمیم شدہ پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے درکار عمل درآمد کے فریم ورک پر ای اینڈ پی کمپنیوں ، نجی شعبے کی کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈویژن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تحریری معلومات، جس کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں کو مستقبل کے گیس کے کنوؤں سے 35 فیصد گیس نجی شعبے کی کمپنیوں کو نیلامی قیمتوں پر فروخت کرنے کی اجازت ہوگی اور باقی 65فیصد سوئی گیس کمپنیوں یعنی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو، کا جائزہ لیا جائے گا اور ایسا لگتا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید