اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)"جولائی تا اکتوبر 2024" غذائی اجناس کی برآمد 2ارب 36 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئیں،اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات پچھتر کروڑ 84لاکھ ڈالر ریکارڈ،چاول کی برآمدات سے 36کروڑ 23لاکھ ،سبزیوں سے ایک کروڑ93لاکھ ڈالر کمائے،ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ھوا ھے جولائی تا اکتوبر پاکستان نے دو ارب چھتیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی ریکارڈ غذائی اشیا برامد کیں سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار چوبیس/ پچیس کے پہلے چار ماہ میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ھے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق چار ارب چھتیس کروڑ ڈالر کا سالانہ بنیاد پراضافہ ھوا ھے رواں مالی سال کے ماہ اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق اکتوبر2024میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،گزشتہ ماہ اکتوبر میں 6لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیےگئے جبکہ اکتوبرمیں ہی چاول کی برآمدات سے 36کروڑ 23لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔