دبئی (اےایف پی) سعودی عرب میں رواں سال21پاکستانیوں سمیت100سے زائد غیرملکیوں کو پھانسی دےدی گئی۔ ایک انسانی حقوق گروپ کےدعویٰ کے مطابق گزشتہ سال کےمقابلے میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ہفتہ کو تازہ ترین سزائے موت جنوب مغربی خطے نجران میں ایک یمنی کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں دی گئی اس طرح 2024میں سزائے موت پانے والے غیرملکیوں کی تعداد101ہوگئی ہے۔ یہ تعداد2023اور 2022کے مقابلے میں تین گنا ہےگزشتہ دوبرسوں میں ہرسال 34مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی ۔