اسلام آباد (جنگ نیوز) اتوار کو دفتر خارجہ نے خود سے منسوب اور اس اخبار کی جانب سے چھاپی جانے والی خبر کو مسترد کر دیا۔ خبر، جس کی سرخی ’’دفتر خارجہ نے امریکی اراکین کانگریس کے بائیڈن کو لکھے گئے خط کو ’فضول کی مشق‘ قرار دے کر مسترد کر دیا‘‘تھی ، محمد صالح ظافر نے دی تھی۔ دفتر خارجہ کے مختصر بیان میں میڈیا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان سے منسوب خبریں شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے تصدیق کرلیا کریں،روزنامہ ’’جنگ ‘‘ کو اس خبر کی اشاعت اور دفتر خارجہ کو ہونے والی مایوسی پر افسوس ہے۔