پشاور (این این آئی) 24نومبر کے احتجاج سے قبل ہی پی ٹی آئی میں شدید اختلافات۔ ایک ہی روز پی ٹی آئی پشاور کے تین رہنما اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ ضلعی صدر عرفان سلیم کے مطابق پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، استعفے ذاتی وجوہات کی بنیادپر دئیے ہیں۔ 24نومبر کے احتجاج سے قبل ہی پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدید اختیار کرگئے، ایک ہی روز میں پی ٹی آئی پشاور کے تین رہنما اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے، پی ٹی آئی پشاور سی ٹی کے سینئرنائب صدرجان خالد اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ سینئر نائب صدر پشاور ایسٹ ملک اسلم نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔