اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، اکتوبر ۲۰۲۴ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سی پی پی اے نے ۱۴ نومبر ۲۰۲۴ کو نیپرا میں جمع کروائی ۔ سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے جو تقریباً ۱۰ ارب روپے بنتے ہیں۔ اس منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔