• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کے خاتمہ کے لئے بھی حساس اداروں کا مصنوعی بارش میں کردار

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) ‏سموگ کے خاتمہ کے لئے بھی حساس اداروں کا مصنوعی بارش میں کردار، پی اے ای سی / اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور قومی ماہرین کا اشتراک عمل،ایف بی آر کے ایک سیئر عہدیدار کے مطابق پاکستان ایٹمی انرجی کمیشن اور پاکستانی فوج کے ادارے ا سٹریٹجک پلانز ڈویژن (SPD)کے اشتراک سے ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ کے اضلاح میں کامیاب کلاوڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش کرائی گئی ، جس کے لئے شروع میں ہمیں دیگر ممالک سے مدد مانگنا پڑتی رہی تھی دوسرے دفاعی تجربات کی طرح قومی اداروں کے قومی ضرورت جو اسموگ کے کنٹرول کی ازحد محسوس کی جا رہی تھی مصنوعی بارش کا تجربہ بے حد کامیاب رہا جس سے اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ لاہور ڈویژنوں اور ارد گرد کے علاقوں کا ائیر کوالٹی لیول ڈیڑہ دو ہزار سے کم ہو کر تین سو کے لگ بھگ رہ گیا ہےآئندہ بھی ضرورت پر مصنوعی بارش کا سلسلہ مزید پھیلایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید