• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں دریائے سندھ پر 6 کینالز نکالنے کیخلاف مظاہرے، قومی شاہراہ پر دھرنے، ٹریفک معطل

میہڑ/عمرکوٹ /پڈعیدن /نواب شاہ/ٹنڈو محمد خان/پنوعا قل/خیرپور(نامہ نگاران ) میہڑ، عمرکوٹ ،پڈعیدن ،نواب شاہ،ٹنڈو محمدخان،نواب شاہ،پنوعا قل اور خیرپور سمیت  سندھ بھر کے شہروں میں دریائے سندھ پر 6کینالز نکالنے کیخلاف دریا بچاؤتحریک اور ایس یو کے مظاہرے ، قومی شاہراہ پر دھرنے، ٹریفک معطل ،پیدل مارچ ، فلگ شگاف نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز دریائے سندھ سے 6کینالز نکالنے کیخلاف میہڑ سمیت دادو ضلع بھر میں دریا بچاؤ تحریک اور ایس یو پی کی جانب سےمختلف شہروں میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے گئے ۔ میہڑ میں ایس یو پی کے مرکزی رہنما غلام مصطفیٰ چانڈیو ، ضلعی صدر سکندر سوڈہر ،حاجی خان مارفانی ، میر کھوسو ،نیاز برڑو سمیت دیگر کی قیادتہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے ۔سی این جی کے سامنے قومی شاہراہ پر بھی دھرنا دےکر ٹریفک معطل کردی۔ بعد ازاں مظاہرین نے دعا بیٹو چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک مارچ کیاجہاں رہنماؤں نے خطاب کیاجبکہ فرید آباد، تھرڑی محبت ،دادو سمیت دیگر شہروں میں بھی الگ الگ مظاہرے اور دھرنے دیےگئے ۔ مظاہرین نے دریا پر ڈاکہ نامنظور،کینال نکالنا بند کرو ، دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالنا بند کرو کے نعرے لگائے جبکہ دریا بچاؤ تحریک کے احتجاج میں ایس یو پی،جی ڈی اے ، پی ٹی آئی ،سنی ایکشن کمیٹی ، جے یو آئی، عوامی تحریک ،قومی عوامی تحریک سمیت دیگر مختلف تنظیموں کےہزاروں کارکن شریک تھے ۔ مظاہرین نے اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا کر رکھے تھے ۔ مظاہروں سے رہنماؤں غلام مصطفی چانڈیو سکندر سوڈہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ 6کینالز نکالنے کی سازش کیخلاف سندھی قوم میدان میں آگئی ہے ، کسی بھی صورت میں کینالز نکالنے نہیں دینگے ۔
اہم خبریں سے مزید