• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملے میں 96 فلسطینی شہید، سارجنٹ میجر مارا گیا، صیہونی فوج

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 96 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، صیہونی فوج کا شمالی غزہ میں سارجنٹ میجرکے مارے جانے کا اعتراف،بوریج کیمپ میں میزائل لگنے سے ایک گھر کے 10 افراد شہید۔شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں گزشتہ روز ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 72فلسطینی شہید،درجنوں زخمی ہو گئے۔ فلسطینی سول ایمرجنسی نے کہا کہ اس عمارت میں تقریباً 70افراد رہائش پذیر ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہید ہونے والوں کی تعداد 72 بتائی ہے۔ویڈیو فوٹیج میں مقامی لوگوں کو ملبے کے ایک بڑے ڈھیر سے لاشیں نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے ارد گرد کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، کچھ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ اس سے پہلے وسطی غزہ کی پٹی کے بوریج کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں میزائل ایک گھر پر لگنے سے کم از کم 10 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریبی نصیرات کیمپ میں چار دیگر افراد شہیدہو گئے۔الشاطئی پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ابو عسی اسکول پر اسرائیلی فوج نے کے حملے میں متعدد بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 10فلسطینی شہید اور 20زخمی ہوئے، جہاں جبری بے گھر ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا اور غزہ کی پٹی کے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے سب سے بڑے بیت حنون اور جبالیہ میں ٹینک بھیجے ہیں۔حماس کے اتحادی اسلامی جہاد کے مسلح ونگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت لاہیا میں لڑائی کے دوران جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کفیر بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کو غزہ کے شمال میں مارا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید