• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی، درخواستوں کی وصولی 3دسمبر تک جاری رہے گی، حج درخواست کیساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانے ہونگے ، وزارت مذہبی امور کی سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج پیر18نومبر سے شروع ہوگی۔ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ89ہزار 605 ہے۔ باقی حج کوٹہ نجی حج آرگنائزرز کو دیا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔ حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے پندرہ بینک نامزد کئے گئے ہیں۔ حج درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل پر پیپر لیس فارم براہ راست پراسیس کئے جائیں گے۔ قرعہ اندازی چھ دسمبر کو ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید