• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 232 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مخصوص سیکٹرز میں خریداری سےنئے کاروباری ہفتےکا مثبت آغاز، کے ایس ای100انڈیکس میں 232پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 26ارب 37کروڑ 44لاکھ روپے بڑھ گئی،48.14فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم بھی 14.32فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رحجان دیکھنے میں آیا،تاہم بعد ازں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،فرٹیلائزر،سیمنٹ اور انرجی سیکٹرز کی چند کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور 100انڈیکس ایک موقع پر 544پوائنٹس کے اضافے سے 95ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ، لیکن دوپہر کے بعد ایک بار پھر منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 232.03 پوائنٹس کے اضافے سے 94995.67 پوائنٹس پرآکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 71.04 پوائنٹس کے اضافے سے 29481.17 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 132.31 پوائنٹس کے اضافے سے 60711.07 پوائنٹس پر آگیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،220 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور45 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

ملک بھر سے سے مزید