• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈکلاٹس کیلئے استعمال کی جانیوالی نیباکسو 10 ایم جی گولی کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار

اسلام آباد (عاطف شیرازی) خون کے لوتھڑے یا بلڈکلاٹس کے علاج میں استعمال کی جانے والی نیباکسودس ملی گرام گولی کاایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیا گیا،ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نےالرٹ جاری کردیا،ڈریپ نےنیباکسو10ایم جی گولی کا استعمال فوری طور پر ترک کرنے کی ہدایت کی ہے،ڈریپ الرٹ کے مطابق سنیئرڈرگ انسپیکٹراسلام آبادنے نیباکسو 10ایم جی گولی کے بارے آگاہی دی جس کی روشنی میں اقدامات کیےگئے، ڈریپ نےمتعلقہ کمپنی کوفوری غیرمعیاری گولی مارکیٹ سےاٹھانےکی ہدایت کی ہے، ڈریپ نےنیباکسو10ایم جی بیچ نمبر263 کوغیر معیاری قراردیاہے،ڈریپ کا الرٹ میں کہنا ہےکہ تمام فارمسسٹ,کیمسٹ اور میڈیکل اسٹورز اس بیچ کی گولی کی فراہمی فوری روکیں اوررہ جانےوالااسٹاک فوری طورپرمتعلقہ کمپنی کو واپس کیاجائے-واضح رہےکہ متعددشوگرفری مصنوعات میں استعمال ہونےوالی ایک عام مصنوعی مٹھاس سے بلڈ کلاٹس بننے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،بلڈ کلاٹس سے خون کی شریانیں بلاک ہوجاتی ہیں اور فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید