کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئس گروپ گینورنے ٹوٹل پارکو کے 50فیصد شیئرز حاصل کر لئے ‘مسابقتی کمیشن نے گینور اور ٹوٹل پارکو کے مابین ٹرانزیکشن کی منظوری دیدی‘ٹوٹل انرجیزکے حصص گینورکی ذیلی کمپنی ایکواشورکو منتقل ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ گینور گروپ، کموڈٹی ٹریدنگ کرنیوالی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے‘ یہ گزشتہ ایک سال میں پیٹرولیم سیکٹر میں ہونیوالی تیسری بڑی ٹرانزیکشن ہے ۔اس سال سعودی آرامکو نے گو پیٹرولیم میں40فیصد ایکویٹی شیئرز حاصل کئے ہیں، سعودی گروپ وافی انرجی نے شیل پاکستان میں 77.42 فیصد شیئرہولڈنگ حاصل کی ہے۔