• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایچ ای سی کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی ڈیجیٹل لائبریری میں منعقد ہوئی، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فیکلٹی ڈیولپمنٹ ایچ ای سی کے لئے پہلے پارٹنر کے طور پرڈاؤ یونیورسٹی کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس تقریب میں رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق ،ڈائریکٹر ڈیجیٹل لرننگ پروفیسر یحییٰ نوری، ڈائریکٹر این اے ایچ ای سلیمان احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این اے ایچ ای سہیل رضا منگی، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار میمن ، سمیت فیکلٹی و اسٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی، این اے ایچ ای، چار ہفتے کے دورانیے پر مشتمل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید