• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹ لازمی قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےپیر کو بھی متعدد آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی ،عدالت نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں صرف50فیصد سے زائدد ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہی کامیاب قرار دینے کی استدعا پر مبنی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے کی پاداش میں درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس تو اس کااختیار ہی نہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس سید حسن اظہر رضوی،جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل سات رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار محمد اکرم پیش ہوئے، جسٹس محمد علی مظہر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے ان سے استفسار کیا کہ آپ خود ہی بتادیں کہ یہ عدالت کس آئینی شق کے تحت امیدوار وں کو الیکشن میں 50 فیصد ووٹوں کا حصول لازمی قرار دے ؟جسٹس عائشہ اے ملک نے ان سے کہاکہ پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا ہے؟

ملک بھر سے سے مزید