کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں اسموگ اور دھند میں کمی کے باعث فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے تاہم انتظامی وجوہات کی بنا پر دو غیرملکی پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ملک بھر کی 37 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کولمبو کراچی کی پروازیں یو ایل 151، 152 پیر کو منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 784 کی آمد میں ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی اسلام اباد ایف پی ایف 123 چھ گھنٹے پی ایف 124 تین گھنٹے اور کراچی لاہور کی دو پروازیں تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ریاض پشاور کی پرواز پی کے 858 کی آمد میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ دبئی سیالکوٹ کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازوں ای کے 618، 619 کی آمد اور روانگی میں 12 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔