• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں17پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 26پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 44پیسے کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 277.50 روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے پر آگئی ،اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 276.82 روپے سے بڑھ کر 276.89 روپے اور قیمت فروخت 17 پیسے کے اضافے سے 278.65 روپے سے بڑھ کر 278.82 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 26 پیسے کے اضافے سے 290.28 روپے سے بڑھ کر 290.54 روپے اور قیمت فروخت 21 پیسے کے اضافے سے 292.97 روپے سے بڑھ کر 293.18 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیر کو 44 پیسے کے اضافے سےبرطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 347.92 روپے سے بڑھ کر 348.36 روپے اور قیمت فروخت 351.12 روپے سے بڑھ کر 351.56 روپے ہو گئی۔
ملک بھر سے سے مزید