• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے پر جانے والے پاکستانیوں سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائیگا

کراچی(این این آئی) وزات مذہبی امور کی جانب سے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لینے اور اس بیان حلفی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی تجویز اور سفارش کی گئی ہے،بھکاریوں کو حجاز مقدس جا کر ملک کا نام بدنام کرنے سے روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے سخت قوانین پر مشتمل عمرہ پالیسی کی تیاری جاری ہے۔سعودی عرب میں پاکستان سے بھکاریوں کی بڑی تعداد حج وعمرہ کے نام پر جا کر وہاں بھیک مانگتی اور ملک کا نام بدنام کرتی ہے تاہم اب حکومت پاکستان نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیے سخت قوانین پر مشتمل عمرہ پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزات مذہبی امور کی جانب سے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لینے اور اس بیان حلفی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی تجویز اور سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹور آپریٹرز سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا جب کہ بھیک سے روکنے کے لیے عمرہ زائرین تنہا نہیں بلکہ گروپ کے ساتھ ہی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید