• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے گھنٹوں سوئی گیس اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے من و عن اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگرر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے متعدد علاقوں میں کئی مہینوں سے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہریوں مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے جس سے مہنگائی کے تلے دبے عوام پر مزید بوجھ پڑنے لگا جبکہ دوسری جانب موسم سرد ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا شہریوں نے صورتحال پر شدید تشویش و غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
پشاور سے مزید