پشاور( جنگ نیوز)شارپ پاکستان کی یو این ایچ سی آر کے ساتھ باہمی شراکت داری کی سلور جوبلی کے پر رنگا رنگ تقر یب کا انعقادکیا گیا ، تقریب میں یو این ایچ سی آر پاکستان کی نمائندہ فلپا کینڈلر،چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین عباس خان، آئی او ایم کی کنٹری ہیڈ میوساٹو ، پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر،سابق چیئر مین نیب چوہدری قمرزمان،یو ایس ،سوئس،جرمن، نیدر لینڈ ز کے سفارتخانوں کے نمائندوں ،کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا ،کمشنر برائے افغان مہاجرین اسلام آباد سمیت اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ یو این ایچ سی آر پاکستان کی نمائندہ فلپا کینڈلر نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شارپ کے ساتھ 25سالہ شراکت داری مثالی رہی ہے،مہاجرین کیلئے شارپ کی کا وشیں مثالی ہیں ۔۔،چیئرمین شارپ پاکستان لیاقت بنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1999سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت خدمت کررہے ہیں،ظلم کے ستائے ہوئے افراد کو قانونی مدد فراہم کرنا اور انہیں انصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے،چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین عباس خان نے شارپ پاکستان کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شارپ پناہ گزینوں کے تحفظ، حقوق اور بہبود کے لیے مثالی کردار ادا کررہا ہے۔