پشاور(وقائع نگار) پاکستان طبی کانفرنس خیبر پختونخوا نے حکومت کی جانب سے قومی طبی کونسل اور قومی ہومیو پیتھک کونسل کے مجوزہ انضمام اور کسی تیسری کونسل میں ادغام کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انضمام و ادغام کی تجویز کو ترک کرتے ہوئے موجود دونوں کونسل کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ زیادہ سے زیادہ با اختیار بنائے تاکہ دونوں طریق ہائے علاج کے ماہرین کو اپنے اپنے فن کی ترویج کیلئے اپنا ٹھوس کردار ادا کرنے کا موقعہ دیں ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان طبی کانفرنس خیبر پختونخوا حکیم عبدالوحید شمسی،چئیرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر حکیم منصور العزیز، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز اور دیگر عہدیداروں نے پشاور پریس کلب میں پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔