• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تدریسی عملے کی کمی دور کرنے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی، ملک عدیل اقبال

پشاور(جنگ نیوز) چیٔرمین انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور ایم پی اے ملک عدیل اقبال نے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایم پی اے تاج محمد خان نے کی، جو چیٔرمین قائمہ کمیٹی ہیں، اور یہ اجلاس اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران، ملک عدیل اقبال نے اپنے حلقہ پی کے 48 میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔
پشاور سے مزید