راولپنڈی ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی تیاری کر۳انے والے متعدد اساتذ ہ کو تا حال کالج فنڈز سے ادائیگی نہ ہو سکی ۔ موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ نوے کالجز میں اس مرتبہ میڈیکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ کے ٹیسٹوں کی تیاری بلا معاوضہ کروائی جائے گی۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر اساتذہ کی لسٹ بھی جاری کی گئی تھی جن کو یہ ڈیوٹی تفویض کی گئی تھی مگر ساتھ ہی اس نوٹیفکیشن میں اعزازیہ کی رقم طے کر کے یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ رقم اساتذہ کو کالج فنڈز میں سے ادا کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق کچھ پرنسپلز نے تو یہ رقم ادا کر دی مگر بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ رقم تاحال ادا نہیں کی جس کے خلاف اساتذہ نے آواز اٹھائی اور درخواستیں دیں ۔ انہوں نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کو انہیں ریمائنڈر بجھوانے کا بھی کہا۔ اب یہ تقاضا پورا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پرنسپلز سے فی الفور اعزازیہ کےچیکجاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔