راولپنڈی (خصوصی نمائندہ، اپنے رپورٹر سے) محکمہ تحفظ ماحول کے نوٹیفکیشن جس کے مطابق ضلع لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع راولپنڈی سمیت میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیمی اداروں کی جو بندش کی گئی تھی منگل19 نومبر سے کھول دئیے جائینگے ۔ اس ضمن میں تمام سکول و کالجز کھلنے کے اوقات صبح پونے نو بجے ہوں گے ۔ طالب علم اور تدریسی اور غیر تدریسی عملہ چہرے پر ماسک لگا کر آئے گا ۔کوئی بھی آؤٹ ڈور سرگرمیاں نہیں ہو سکیں ۔چھٹی کے اوقات ساری کلاسز کے لئے یکساں نہیں ہوں گے۔ وقفے وقفے سے کلاسز کو چھٹی دی جائے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہواؤں نے اپنا روح تبدیل کر لیا ہے جس سے یہ بہتری آ سکی ہے۔اپنے رپورٹرسے کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو سموگ ایس او پیز کے تحت بند کرنے سے چھوٹ دیدی گئی ہےجس کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے نوٹیفکیشن کردیا ہے۔فیصلے کا اطلاق ڈویژن کے تمام اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پر ہو گا۔ ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ملتان اور لاہور ڈویژن کے علاوہ باقی پنجاب میں تعلیمی اداروں کو آج سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔